26 جنوری 2015 - 07:31
ایٹمی سمجھوتے کے قریب پہنچ چکے ہیں:ڈاکٹر روحانی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع کے مذاکرات میں جلد کسی نتیجے تک پہنچنے کے لیے مقابل فریق کے سیاسی عزم و ارادے کی ضرورت ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے اتوار کے روز تہران میں کروشیا کی وزیر خارجہ محترمہ وسنا پوسیچ سے ملاقات میں کہا کہ ایران نے گزشتہ ایک سال اور چند ماہ کے عرصے میں گروپ پانچ جمع ایک کے ساتھ اچھے مذاکرات کیے ہیں اور سمجھوتے کے بہت قریب پہنچ گیاہے۔
صدر مملکت نے مذاکرات اور باہمی تعاون کے ذریعے ملت ایران کے ایٹمی حقوق پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایران بین الاقوامی قوانین اور این پی ٹی کے دائرے میں پرامن مقاصد کے لئے ایٹمی ٹکنالوجی اور اپنے ایٹمی حقوق حاصل کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تشدد و قتل و غارتگری کے ٹھوس مقابلے کا راستہ، تشدد اور قتل و غارتگری کے مقابلے میں ایک آواز کو سننا، متحد ہونا اور ایک دوسرے کی مدد کرنا ہے اور ایران اور کروشیا اس سلسلے میں بھی اور علاقے، یورپ اور دنیا میں قیام امن کے لیے بھی ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کر سکتے ہیں۔
کروشیا کی وزیر خارجہ محترمہ وسنا پوسیچ نے بھی تہران اور زاگرب کے درمیان تعلقات اور تعاون کو فروغ دینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران علاقے اور دنیا میں امن و استحکام چاہتا ہے۔

.......

/169